اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا، کہاں کہاں نظر آئے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال رواں 2023 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا جو پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کے ساتھ یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین میں بھی نظر آئے گا۔

سال رواں 2023 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا جس کا دورانیہ مجموعی طور پر 4 گھنٹے 10 منٹ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر چاند پر گرہن لگنا شروع ہوگا اور نصف شب 12 بج کر 32 منٹ پر چاند گرہن ختم ہوجائے گا۔

اس دوران رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا اور اس موقع پر وہ معمول سے کم روشن ہوگا۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق چاند گرہن پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین میں بھی نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔

دوسرے لفظوں میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔ سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن آنکھوں کے لیے کوئی حفاظتی اقدام کیے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کے حوالے سے بھی کئی توہمات رائج ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چاند گرہن کے وقت نماز خسوف پڑھنا مسنون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں