ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بھارت میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک ایسے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے تین ہاتھ ہیں اور تیسرا ہاتھ اس کی پیٹھ سے جڑا ہے۔

بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع ہنومان گڑھ کا نوہر قصبہ اس وقت بھارت بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ ہے وہاں پیدا ہونے والا ایک عجیب الخلقت بچہ جس کے تین ہاتھ ہیں اور تیسرا اضافی ہاتھ اس کی پیٹھ کے ساتھ جڑا ہے۔ اس بچے کی پیدائش کی خبر قرب وجوار میں پھیل چکی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کو دیکھنے کے لیے نوہر قصبہ کے اسپتال آ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بچے کی پیدائش گزشتہ بدھ کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہوئی ہے جس کو درجنا گاؤں کی رہائشی پرسوتا سمن نامی خاتون نے جنم دیا ہے۔

- Advertisement -

اسپتال کے ڈاکٹر ہنس راج شرما کا کہنا ہے کہ یہ خاتون کا پہلا بچہ ہے اس کی آپریشن کے ذریعے محفوظ ڈیلیوی کرائی گئی اور اس کو بہتر علاج کے لیے ہائر سینٹر میں ریفر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شرما کے مطابق اس طرح کی پیدائشی خرابی کو میڈیکل سائنس میں پولی میلیا کہا جاتا ہے۔ ایسے کیسز بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ نیپال میں 2016 میں بھی ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا تھا تاہم راجستھان میں شاید اس طرح کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں