سیالکوٹ میں جیولر کی دکان میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ نیکاپورہ کی حدود بڈھی بازار میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 75 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں نے دکان مالک کو یرغمال بناکر چار لاکھ 10 ہزار روپے بھی لوٹ لیے جبکہ طلائی زیورات کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔
فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے اور تجوری ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیالکوٹ کے بازار میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی، ڈکیت دکان سے تجوری اٹھا کر لے گئے۔۔#ARYNews pic.twitter.com/48MuYOV9Ew
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 5, 2023
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے عامر جاوید بٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے بعد تاجر برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات پر تفتیش کررہے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد ملزمان کو تلاش کرلیا جائے گا۔