ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

نمبرون ٹیم بننے پر بابراعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نمبرون بننے کے پیچھے پوری ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کی محنت ہے۔

پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

نمبر ون بننے پر بابراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سپورٹ اور لگن نےٹیم کو نمبرون بنایا ہے آج وکٹ کافی بہتر تھی، مختلف شراکتیں بنیں جس کی وجہ سےبڑا ٹوٹل بنا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں ہماری مستقبل پر نظر ہے جس کھلاڑی کو موقع دیا اس نے پرفارم کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں