جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت میں میرے سر کی قیمت رکھی گئی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت میں میرے سر کی قیمت رکھی گئی لیکن ہم ان چیزوں کو ایک طرف رکھ کر ملک کے مفاد کا سوچتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کامقدمہ ہرفورم پر لڑنا ہے اور چاہتے ہیں سی پیک چین سمیت روس کو بھی فائدہ دے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایس سی او کا پلیٹ فارم پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ایس سی او میں شرکت کے حوالے سے دورہ کامیاب رہا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ بھارت میں میرے سر کی قیمت رکھی گئی لیکن ان چیزوں کو سائیڈ پر رکھ کر ملک کےمفاد کاسوچتے ہیں۔

بلاول نے ایس سی او میں شرکت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا گیا، سیاست میں مذہب کو استعمال کیا گیا، اس کا نقصان پاکستان کے عوام نے بھگتا ہے۔

دہشت گردی کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کسی ملک یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک سوچ ہے اور ہم سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ 5 اگست2019 کےاقدام سے کوئی کشمیری پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت نے اس اقدام سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اس اقدام سے فقدان پیداہوا ، بھارت سے مذاکرات ہوتے بھی ہیں تو کس چیز پر بھروسہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں