جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گھر کی دیواروں میں درجنوں سانپ، ویڈیو دیکھنے والے بھی خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک گھر کی دیواروں میں درجنوں سانپ دیکھ کر اہل خانہ خوفزدہ ہوگئے، مذکورہ سانپ گزشتہ کئی عرصے سے وہاں مقیم ہیں۔

امریکا کی مغربی ریاست کولارڈو کی میونسپلٹی کے ایک گھر میں اہل خانہ اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب انہوں نے اپنے گھر میں سانپوں کے ایک بڑے گچھے کو دیکھا۔

امبر ہال نامی 42 سالہ خاتون اور اس کے دو بچے گزشتہ ماہ اپریل میں اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئے تھے، خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے ساری زندگی محنت کرکے اپنی تمام تر جمع پونجی سے یہ گھر خریدا تھا۔

- Advertisement -

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امبر ہال نے بتایا کہ میں کام میں مصروف تھی کہ اپنے پالتو کتے کو دیکھا کہ وہ گھر کی ایک دیوار کی جانب آہستہ آہستہ جھک کر چل رہا ہے۔

یہ دیکھ کر مجھے بھی تجسس ہوا جب دیکھا تو میرے بھی اوسان خطا ہوگئے، میں نے دیکھا کہ زمین پر دیوار سے جڑا ایک گچھا پڑا ہے غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کئی سانپوں کا گچھا تھا۔

خاتون نے اپنی تسلی کے لیے سانپ پکڑنے والے ادارے کے اہلکاروں کو طلب کیا، جب اہلکار گھر پہنچے تو انہوں نے گھر کے مختلف حصوں سے مزید خطرناک سانپ ڈھونڈ نکالے۔

خاتون نے کہا کہ سانپ پکڑنے والوں کچھ سانپ پکڑے تھے جن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جو سانپ پکڑے ہیں وہ تقریباً 2 سے 3 سال کی عمر کے ہیں، اس لیے ان کا خیال ہے کہ وہ یہاں کافی عرصے سے موجود ہیں۔

کولوراڈو ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے مطابق گھر کا خریدار اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہے اگر وہ اس بات کا ثبوت پیش کرسکے کہ بیچنے والے کو ان سانپوں کی موجودگی کے بارے میں پہلے سے علم تھا۔

خاتون نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ کوئی ان سانپوں کو گھر سے ہمیشہ کیلئے باہر نکال دے، سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں پر سکون سے رہ بھی سکوں گی یا نہیں کیونکہ یہ سب دیکھ کر میں واقعی گھبرا گئی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں