ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنٹ‘ عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’گجنی‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری شروع کر دی۔
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد کچھ عرصے تل اسکرین سے دور رہنے کا اعلان کرنے والے عامر خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلم ’گجنی‘ کے سیکوئل کے ساتھ اسکرین پر آنے والے ہیں۔
عامر خان گزشتہ کچھ مہینوں سے شہر حیدرآباد میں پروڈیوسر اللو اروند کے ساتھ سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔ اس متعلق دونوں نے کئی آئیڈیاز ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ دونوں کی جانب سے پروجیکٹ کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
مسٹر پرفیکشنٹ اور پرڈیوسر سیکوئل کی اسکرپٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو آنے والے مہینے میں مکمل ہو جائے گا۔
علاوہ بریں عامر خان کو بالی وڈ سے کئی اور پروجیکٹس کی آفرز بھی ہے۔ ان کی فلم پروڈیوسر سنیہا رجانی کے ساتھ ایک ڈرامے کیلیے بات چیت ہو رہی ہے۔
عامر خان نے حال ہی میں سُپر اسٹار سلمان خان کو ایک فلم آفر کی ہے جسے وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس ’عامر خان پروڈکشن‘ کے بینر تلے بنانا چاہتے ہیں۔ سلمان خان نے فلم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔