اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو، 4 ماہ میں 9 ہزار سے زائد شہری موبائل فون سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہے، 4 ماہ کے دوران 186 شہریوں کو قتل اور 9 ہزار سے زائد کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے سی پی ایل سی کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا کہ 4 ماہ میں 9 ہزار 464 شہریوں کے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 18 ہزار 953 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

- Advertisement -

سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ 4ماہ کےدوران شہریوں کو 754 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف واقعات میں 186 شہریوں کو قتل کیا گیا، بینک ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

پولیس نے 211 کاریں، ایک ہزار 69 موٹرسائیکلیں ریکور کیں، مختلف کارروائیوں میں 161 موبائل فون ریکور کیے گئے۔

مجموعی طور پر ہرماہ 2 ہزار 366 موبائل چھینے گئے اور ہر ماہ 4738 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ہر ماہ 46 سے زائد افراد مختلف واقعات میں قتل ہوئے۔

کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 47 افراد قتل ہوچکے ہیں، 4ماہ میں سےہر ماہ 11 سے زائد افراد کو مزاحمت پر قتل کیا گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر اب تک سینکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں