اشتہار

کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی، سراج الحق کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی کی، پیپلزپارٹی نے ثابت کیا کہ سندھ کی حکمران جماعت دھاندلی پارٹی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پیپلز پارٹی کا جمہوریت اورجمہوری اقدار سے کوئی لینا دینا نہیں، ووٹنگ کے دوران پی پی کی جانب سے تمام اخلاقی و قانونی حدود کی پامالی کی گئی۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپرکراچی سے باہر کے غنڈوں کو لایا گیا ، کراچی میں بیلٹ باکس کو جادو کے ڈبوں میں تبدیل کردیا گیا، انتخابات کے نتائج میں ردو بدل کی گئی جبکہ فارم میں نتائج کچھ اور بعد میں اعلانات ان کے برعکس کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشدد بدترین دہشت گردی ہے ، پیپلزپارٹی نےپولنگ اور بعد میں دہشت گردانہ حربے استعمال کیے ، پیپلز پارٹی ہمیشہ دھاندلی،خریدوفروخت سےاقتدارمیں آنےکی کوشش کرتی رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں انہیں رویوں کی وجہ سے جمہوریت ڈی ٹریک ہوئی اور کراچی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مسترد کیا، شہر کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش باعث شرم ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسے مسترد اور مذمت کرتی ہے اور ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں