پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

قاتلانہ حملہ : عمران خان کے وزیراعظم شہباز شریف سے سوالات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوالات پوچھتے ہوئے کہا مجھے بطور شہری ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے جو قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک ایسا شخص جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2بار قاتلانہ حملہ ہواہو، کیا میں شہباز شریف سے درج ذیل سوال پوچھ سکتا ہوں۔

عمران خان نے سوال کیا کہ کیا مجھے بطور شہری ان لوگوں کونامزد کرنےکاحق ہےجوقاتلانہ حملوں کےذمہ دارہیں؟ مجھےمیرے قانونی اور آئینی حق سےکیوں محروم کیا گیا؟

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال کیا کیا پاکستان میں صرف جنگل کا قانون ہے یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔

گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آرمی اور انٹیلیجنس ایجنسی پر لگائے گئے الزامات پر اپنے سخت ردعمل کا اظہارکیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران نیازی کے فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف مہم و دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، وہ سیاسی فائدے کیلیے پاکستان آرمی اور ایجنسی کے خلاف مہم میں مصروف ہے، ان کو بغیر ثبوت الزامات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بغیر ثبوت الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں