اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ایشیا کپ، بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سے متعلق بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانی پڑ گئی، ایشیا کپ سری لنکا میں ہونے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ سری لنکن بورڈ نے مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکن بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں کروائے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

- Advertisement -

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق اے سی سی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور ایونٹ پاکستان ہی میں کرانے کا خواہش مند ہے، تاہم بھارت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں کہ ایشا کپ پاکستان میں منعقد نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کر چکا ہے، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ایشیا کپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ کسی اور ملک میں ایشیا کپ انعقاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگر 5 ملکی ٹورنامنٹ کرایا تو پاکستان نے بھی ٹرائی سیریز کرانے کا پلان بنا لیا ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو میچز فراہم کرنے کے لیے پی سی بی نے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

پی سی بی مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر پلان ترتیب دے رہا ہے، پی سی بی نے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطے بھی شروع کر دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں