ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی خاتون کا میوزیم، جس میں سینکڑوں نوادرات ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے ذاتی 16 سو سے زائد نوادرات پر مشتمل میوزیم قائم کیا ہے، ان کے یہ نوادرات سعودی ثقافت و تاریخ سے متعلق ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جازان ریجن کی العیدابی کمشنری میں ایک سعودی خاتون فاطمہ الغزوانی نے تاریخی عجائب گھر قائم کیا ہے جو 1600 سے زائد نوادرات پر مشتمل ہے اور مسلسل 10 سال کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

فاطمہ الغزوانی کا تاریخی عجائب گھر دستی مصنوعات، ملبوسات، قدیم نوادر، سکوں اور دسیوں برس پرانے نوٹوں پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

فاطمہ الغزوانی نے عجائب گھر کے قیام کے حوالے سے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ بہت سارے نوادر لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوتے جا رہے ہیں، شہری اور غیر ملکی جازان ریجن کی ثقافت اور قدیمی ورثے سے واقفیت میں دلچسپی رکھتے ہیں، یہی بات عجائب گھر کے قیام کا محرک بنی۔

انہوں نے بتایا کہ جب عجائب گھر قائم کرنے کا سوچا تو گھر والوں نے حوصلہ افزائی کی اور وہ دست و بازو بنے رہے، اہل خانہ نے مالی مدد بھی دی اور تعاون بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں