اشتہار

’عمران خان ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،  بار  بار اداروں پر جو الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک  ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے وہ کارکنان کو اکسا رہے ہیں، عمران خان  بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کررہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ  عمران خان پر گزشتہ سال 3 نومبر کو حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، جنوری 12 تک ان کی پنجاب میں حکومت قائم  تھی، ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سےکیا تحقیقات کیں؟۔

سینیٹر شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب خود عمران خان کے الزامات مسترد کر چکے ہیں،  عمران خان کہہ رہے کرپٹ لوگوں کےخلاف ایکشن لینے سے ادارے کی ساکھ بڑھتی ہے لیکن اپنے دور میں انہوں نے اپنے وزراء کی کرپش پر کسی کے خلاف ایکشن نہی لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں