تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے وارنٹ نیب نے یکم مئی کو جاری کیے تھے۔

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کی ہے اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے بھی سابق وزیراعظم کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے کیس کی سماعت شروع کر دی ہے جس کی سماعت جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوگئے ہیں جب کہ عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی طلب کر لیا۔

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دے دی گئی ہے یاسمین راشد نے تمام ٹکٹ ہولڈرز، رہنماؤں کارکنوں کو لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر آگئے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں جب کہ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -