اشتہار

عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت کا وقت ختم ہو چکا ہے اس لیے کل پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو سابق وزیر اعظم کا چیک اپ کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کرے گا۔

- Advertisement -

عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کیوں گرفتار کیا گیا؟

القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آج اسلام آباد سے رینجرز نے گرفتار کیا کر لیا۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی وجوہات بھی جاری کر دی۔

نیب نے بتایا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کیلیے زمین کے غیر قانونی حصول کا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی یو کے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی سے فائدہ اٹھایا گیا۔

احتساب بیورو نے بتایا کہ نیب میں قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی، تفتیشی عمل کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کو کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، یہ دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی تھے، دونوں کی جانب سے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔

نیب نے کہا کہ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیس میں ملوث اور کلیدی کردار رہے، شہزاد اکبر اور عمران خان نے خفیہ معاہدے کی دستاویز چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع ہونا تھی، 190 ملین پاؤنڈ کو نجی سوسائٹی کے کیس میں ایڈجسٹ کیا گیا جسے سپریم کورٹ نے نمٹایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں