اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت نے اوپنر تبدیل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کے لیے اوپنر تبدیل کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ ایشان کشن زخمی کے ایل راہول کی جگہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔

کے ایل راہول فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے اور انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راہول کی جلد از جلد سرجری کی جائے گی جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کی ٹریننگ ہو گی۔

آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ایشان کشن کو کے ایل راہل کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔

ایشان کشن مختصر فارمیٹس میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن وہ ابھی تک ہندوستان کے لیے طویل ترین فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں