اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر سروس بند کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

اے آو وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی ہے،انٹرنیٹ کی بندش سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام میں خلل واقع ہوا ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ٹیلی کام کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے احکامات موصول ہوئے تھے جس کی تعمیل کرتے ہوئے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اس کی تعمیل کی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک کے متعدد شہروں میں کارکنان اور عوام سراپا احتجاج ہیں اور کئی مقامات پر پرتشدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس کے باعث عوام میں مزید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

حکومتی ذرائع نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ سروسز کو بند کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں