منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

’میں ایک شرط پر شادی کروں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں شازیل شوکت (رمشا) نے شادی کے لیے شرط عائد کردی۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم (ماہیر)، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر شامل ہیں۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی زین بیگ، انمول بلوچ، عالیہ علی، عمران اسلم، شازیل شوکت اور رئید عالم کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ رمشا ماہیر سے شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگ جاتی ہیں لیکن ثقلین ماہیر کو گرفتار کروا دیتے ہیں۔

تاہم اب رمشا کی بہن اور بہنوئی ان کی شادی کروا رہے ہیں لیکن وہ شرط عائد کردیتی ہیں۔

رمشا کہتی ہیں کہ ’میری ایک شرط ہے، میں شادی کروں گی اس شخص سے جس سے آپ چاہتے ہیں لیکن آپ کو میری ایک بات ماننی پڑے گی ورنہ میں عین موقع پر نکاح کے پیپرز پر دستخط نہیں کروں گی پھر چاہے آپ لوگوں کی جتنی بے عزتی ہوتی ہے ہو، چاہے آپ مجھے سولی پر چڑھا دیں۔‘

ثقلین کہتے ہیں کہ ہمیں بلیک میل کررہی ہو، رمشا کہتی ہیں ہاں، آپ لوگ کونسا میرے ساتھ اچھا کررہے ہیں، ماہیر کو جھوٹے الزام میں پھنسایا۔‘

بہنوئی کہتے ہیں کہ جو شرط ہے وہ جلدی بتاؤ ڈرامہ نہیں کرو۔‘ رمشا کہتی ہیں کہ ’ماہیر پر سے کیس ختم کرنا ہوگا۔‘ ثقلین کہتے ہیں کہ ’تمہاری شادی کے بعد کیس ختم ہوجائے گا۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’نہیں نکاح سے پہلے ہوگا اور فراز بھائی مجھے کنفرم کریں گے تو نکاح کے کاغذات پر دستخط کروں گی ورنہ نہیں۔‘

ثقلین کہتے ہیں کہ ’ٹھیک ہے ہوجائے گا لیکن اگر تم نے مجھے دھوکا دیا تو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔‘

کیا رمشا بہن اور بہنوئی کی مرضی کے مطابق نکاح کرلیں گی؟ کیا ثقلین ماہیر پر سے کیس ختم کروادیں گے؟ یہ جاننے کے لیے من آنگن کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں