پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کور کمانڈر لاہور کا گھر کلیئر کرانے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز لاہور میں کور کمانڈر کا گھر کلیئر کرانے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کا گھر کلیئر کرانے کے لیے آپریشن کیا گیا جس کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی زخمی ہوگئے۔

پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے علی ناصر رضوی کے چہرے پر شدید زخم آئے، پتھر لگنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنکھ پر چوٹ لگنے سے علی ناصر رضوی کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں