تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈونلڈ ٹرمپ خاتون سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار

نیویارک: امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی اور کالم نگار جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو پانچ ملین ڈالر ہرجانہ دیں۔

جیوری نے فیصلےمیں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی۔

فیصلے پر ردعمل میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟

’اگر فرد جرم عائد کی گئی تو۔۔۔‘، ٹرمپ نے دھمکی دے دی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کیرول کے علاوہ متعدد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں۔

جین کیرول نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52 برس تھی۔

Comments

- Advertisement -