اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب کے بعد کے پی میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے جس میں متعدد سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنجاب میں وزارت داخلہ نے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے تاہم اب خیبر پختونخوا میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے خیبر پختونخوا میں فوج طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے اور یہ فیصلہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں فوج طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھجوائی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن دی گئی ، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔

پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی 10 کمپنیاں صوبائی حکومت کے حوالے کر دیں۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کو ابتدائی طور پر لاہور ، گوجرانوالہ، ملتان ،راولپنڈی میں تعینات کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں