تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات کا ردعمل

شوبز کے معروف اداکاروں نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے قوم کے لیے سیاہ دن قرار دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد، مایا علی، مریم نفیس، احسن محسن اکرام، ارمینا رانا خان، صبا قمر، عدنان صدیقی، گوہر رشید، احسن محسن اکرام، انوشے اشرف، گلوکار حسن رحیم، ماڈڈل زارا پیرزادہ نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیا ہے۔

شان شاہد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اللہ مدد فرما دیں، عمران خان کے لیے قوم دعا گو ہے۔

منال خان کے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام نے لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈ لائن کراس ہوگئی۔

imran khan arrest

اداکارہ مریم نفیس نے عمران خان کی گرفتاری پر اسٹوری شیئر کی جبکہ امر خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر غصے کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے ملکی صورتحال کے پیش نظر اللہ سے مدد طلب کی۔

اسکرین گریب

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی گرفتاری کو قوم کے لیے سیاہ دن قرار دیا اور لکھا کہ اپنے کپتان اور واحد وزیراعظم کو ان لوگوں کے ہاتھوں میں ایسے دیکھنا مضحکہ خیز ہے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اور کتنا کرو گے؟

مایا علی نے مزید لکھا کہ ’اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں اور ایک قوم کی طرح اپنے ملک کے لیے ایسے ہی کھڑے رہیں جیسے ہمارے کپتان چاہتے ہیں۔‘

گلوکارہ اور پی ٹی آئی کی حامی عینی خالد نے بھی لکھا کہ اللہ ان ظالموں کی کمر توڑ دے۔

imran khan arrest

انہوں نے لکھا کہ براہ کرم اپنے گھروں سے نکلو لوگوں، وہ ہمارے لیے جیل میں ہے، وہ ہمیں اپنے آئینی حقوق کے لیے لڑنے کے لیے کہہ رہا ہے براہ کرم گھر سے نکلیں اور احتجاج کریں۔‘

اداکارہ ارمینا رانا خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ملک کی ابتر صورتحال سے بیزار ہوں۔‘

imran khan arrest

صبا قمر نے لکھا کہ ’پاکستان اب رہنے کے قابل نہیں۔‘ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے کہا کہ پاکستان اب جمہوری ملک نہیں رہا۔‘

Comments

- Advertisement -