تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

’یہ میرا آخری پیغام ہے‘، مراد سعید نے اپنی ویڈیو جاری کر دی

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے نامعلوم مقام سے اپنا ممکنہ آخری ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

ویڈیو میں مراد سعید کہہ رہے ہیں کہ شائد یہ میرا آخری پیغام ہو اس کے بعد میرا کوئی پیغام موصول نہیں ہوگا، اس کے بعد آپ کو پیغام دینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا، ہم اپنی زندگیاں ملک پر نچھاور کرنے کیلیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا قصور پاکستان کی حقیقی آزادی کی بات کرنا اور عالم اسلام کا مقدمہ لڑنا ہے، اُن کو غیر قانونی طریقے سے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان میں امن اور اپنے شہید بھائی ارشد شریف کی بات کی، مجھے یقین ہے کہ عوام عمران خان اور اپنے مستقبل کیلیے باہر نکلیں گے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مرضی سے کیے گئے فیصلوں پر نہیں چل سکتا، یہ پاکستان پاکستانی قوم کی مرضی سے چلے گا، یہ لوگ مجھے ہر طرف ڈھونڈ رہے ہیں میری جان کو خطرات ہیں۔

Comments

- Advertisement -