اشتہار

قاسم سوری کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قاسم سوری گلگت بلتستان ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس سے کچھ دیر قبل علی محمد خان اور اعجاز شوہدری کو گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامی آرائی ہوئی جس کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

پارٹی کے دیگر متعدد رہنماؤں کی گرفتاری کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں۔

کچھ دیر قبل مراد سعید کی جانب سے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے یہ ان کا آخری ویڈیو پیغام ہو، اس کے بعد کوئی پیغام نہیں آئے گا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قصور پاکستان کی حقیقی آزادی کی بات کرنا اور عالم اسلام کا مقدمہ لڑنا ہے، اُن کو غیر قانونی طریقے سے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

’ہم نے ہمیشہ پاکستان میں امن اور اپنے شہید بھائی ارشد شریف کی بات کی۔ مجھے یقین ہے کہ عوام عمران خان اور اپنے مستقبل کیلیے باہر نکلیں گے۔ پاکستان مرضی سے کیے گئے فیصلوں پر نہیں چل سکتا۔ یہ پاکستان پاکستانی قوم کی مرضی سے چلے گا۔ یہ لوگ مجھے ہر طرف ڈھونڈ رہے ہیں میری جان کو خطرات ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں