اشتہار

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سعودی ریال کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 447 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 2038 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

چاندی کی قیمت 3100 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو تین روپے اضافے سے 323 روپے کا ہوگیا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ 9 روپے اضافے سے 375 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم ایک روپے 50 پیسے اضافے سے 82 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے، سعودی ریال 2 روپے 30 پیسے اضافے سے 80 روپے 80 پیسے پر آگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں