جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کی 9 مئی کے واقعات کیخلاف مسلح افواج کے ترجمان کی تائید اور حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کیخلاف مسلح افواج کے ترجمان کی تائید اور حمایت کرتے ہوئے ریاست آئین قانون قومی وقار کیخلاف منظم دہشت گردی کرنیوالوں سے رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ اجلاس نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے غورکیا۔

اعلامیے میں وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کیخلاف مسلح افواج کےترجمان کی تائیداورحمایت کرتے ہوئے ریاست آئین قانون قومی وقار کیخلاف منظم دہشت گردی کرنیوالوں سے رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ پچھتر سال میں پاکستان کا ازلی دشمن جو نہ کر سکا وہ شر پسند جماعت اور اسکے لیڈر نے کر دکھایا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں، عمارتوں، جناح ہاؤس،سرکاری اہلکاروں پرحملےدہشتگردی ہے، اس دہشت گردی اور ملک دشمنی کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیر قانون نےکابینہ کوالقادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری اور رہائی پر جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کی توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں