اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے چیف جسٹسس کی جانب سے ’’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘کے کلمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عدل کی اعلیٰ کرسی پربیٹھے شخص کا کرپشن کیس میں اظہار خیال عدل کے ماتھے پر دھبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
جس میں بتایا گیا کہ اجلاس نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا، وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا صدر کےمنصب پربیٹھےشخص نےایک بارپھرحلف کی خلاف ورزی کی۔
وفاقی کابینہ نے چیف جسٹسس کی جانب سے ’’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘کے کلمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عدل کی اعلیٰ کرسی پربیٹھےشخص کاکرپشن کیس میں اظہار خیال عدل کےماتھےپردھبہ ہے۔
وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس کی جانب سے کرپشن اور کرپٹ پریکٹٹس کیس میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے مداخلت کو مس کنڈکٹ قرار دیتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے عدلیہ پر تنقیدکی اور کہا عمران نیازی کوبچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے، کبھی ایسا ہواایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاش فریال تالپور،مریم نواز کو بھی کہتے آپ سےملکراچھا لگا، یہ ہے وہ دہرا معیار جس نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔