جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس کی بندش، سندھ ہائی کورٹ کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کیا انٹرنیٹ سروس کراچی میں بند ہے یا پورےملک میں؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس پورے ملک میں بند ہے ، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے شہری براہ راست متاثر ہورہےہیں، واٹس ایپ اور انٹر نیٹ میں رکاوٹ سے معمولات زندگی متاثرہیں۔

وکیل نے کہا کہ طالبہ اور بچےآن لائن تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں، آن لائن ادائیگیوں بھی رکاوٹ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیٹ سروس کی بندش غیر قانونی ،بنیادی انسانی حقوق متاثرہورہے ہیں، حکومت کو فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں