جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

اسلام آباد پولیس کی پرانی ٹویٹس وائرل کیوں ہورہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا جب نیا نیا ہماری زندگی کا حصہ بننا شروع ہوا تھا تب ہر چیز کے بارے میں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بہت ’کول‘ سمجھا جاتا تھا۔

اب سوشل میڈیا اس قدر ہماری زندگیوں پر حاوی ہوچکا ہے کہ اس کے بغیر کوئی چیز ناممکن نظر آتی ہے، اور ایسے میں کچھ لوگ ماضی میں کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو غائب کرنا اور چھپانا چاہتے ہیں۔

ایسے ہی کچھ احساسات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ہیں جس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ماضی میں کی گئی ٹویٹس ایک بار پھر سامنے آرہی ہیں، اور وائرل ہو کر ان کے لیے شرمندگی اور صارفین کے لیے تفریح کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

یہ قصہ دراصل معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے شروع کیا، انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نہیں جانتا کہ اسلام آباد پولیس کے پرانے ٹویٹس، جو آہستہ آہستہ ڈیلیٹ کیے جارہے ہیں، یہ کس نے ڈھونڈ نکالے ہیں، لیکن آپ کی محنت کا شکریہ۔

اس کے بعد انہوں نے مذکورہ ٹویٹر اکاؤنٹ کے کئی ٹویٹس شیئر کیے اور ان پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

اسلام آباد پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئیں ان پرانی ٹویٹس میں کہیں عید و دیگر مواقع کی مناسبت سے شاعری شیئر کی گئی ہے، تو کہیں محبت کے اقوال زریں، کبھی وہاں سے پارٹیز کے بارے میں لائیو اپڈیٹس شیئر کی گئی ہیں، اور کبھی مری کے سفر کا لمحہ بہ لمحہ احوال بتایا گیا ہے۔

ٹویٹس میں ٹی وی سیریز کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے۔

ٹویٹر صارفین ان پرانے ٹویٹس سے بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان پر مختلف انداز کے تبصرے کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں