جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کوئی طاقتیں ایسی ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوئی طاقتیں ایسی ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔

امریکا سے واپسی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک بیان میں کہا کہ عمران کو اگر نیب نے ایک کیس میں  گرفتار کیا تو کیا بڑی بات ہوئی، کیاکبھی بھارت میں کسی سیاستدان کو گرفتار نہیں کیاگیا، کیا کبھی پاکستان میں کسی سیاستدان کو گرفتار نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ سازش نہیں تھی کہ چندگھنٹوں میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کردیاگیا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیا لیکن افواج پاکستان کے سربراہان نے سازش کو صبر و تحمل سے ناکام بنایا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایک گولی بھی افواج پاکستان کی جانب سے نہیں چلی، لوگوں کی ماؤں بہنوں کو سڑکوں پر بلارہے ہیں، ان کی اپنی اہلیہ کہاں تھیں؟ عمران خان نے کہا دوبارہ ہوا تو نوجوان سڑکوں پر آجائیں گے، میں پوچھتا ہوں عمران خان کے اپنے بچے کہاں ہیں، آپ دوسروں کے بچوں سے کور کمانڈر ہاوس پر حملے کرارہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کو صرف کھیلنا آتا ہے، پہلے یہ پاکستان کے لیے کھیلتے تھے اب کسی اور کے لیےکھیل رہے ہیں، اگر سب ہی آپ کے خلاف ہیں تو آپ پاکستان میں کیا کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے اندر خرابی ہے، آپ سیکیورٹی رسک ہیں اس ملک میں، آپ نے شرپسند عناصر کو ہائر کیا ہوا تھا، کوئی طاقتیں ایسی ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں