اشتہار

حسن عل کی جارحانہ ففٹی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں جارحانہ نصف سنچری بنا کر اپنی آل راؤنڈ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

وہ اس وقت واروکشائر کے لیے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ایجبسٹن میں ایسیکس کے خلاف ففٹی بنائی۔

پہلے دن ایسیکس کو 126 پر آؤٹ کرنے کے بعد واروکشائر اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 172 رنز بنائے تو حسن علی نے اولیور ہینن ڈالبی کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 70 رنز کا اہم اسٹینڈ فراہم کیا۔

- Advertisement -

#LVCountyChamp pic.twitter.com/H8o6nhpzT7

حسن علی نے صرف 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ ان کی چھٹی ففٹی تھی۔

علی نے صرف 37 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں پر مشتمل ناقابل شکست 53 رنز بنا کر واروکشائر کا اسکور 242 تک پہنچا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں