اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

فیملی پوچھتی ہے شادی کے بارے میں کیا ارادہ ہے، نیلم منیر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے ایک بار پھر شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے دیا۔

نیلم منیر سے نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کے دوران شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’مجھے آج تک محبت نہیں ہوئی اور اگر مجھ سے اس طرح کی کوئی بات بھی کرتا ہے تو سانس بند ہونے لگتی ہے۔‘

شو میزبان نے حیران ہو کر پوچھا ’محبت ہوئی ہی نہیں؟‘ تو اداکارہ نے نفی میں جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ مجھے اس دنیا میں صرف اپنی والدہ اور فیملی سے بہت زیادہ محبت ہے۔

- Advertisement -

میزبان نے پوچھا کہ ’محبت کے نام پر سانس کیوں بند ہوتی ہے؟‘

نیلم منیر نے بتایا کہ ایسا ہوتا ہے، اب تو فیملی بھی پوچھتی ہے کہ شادی کے بارے میں کیا ارادہ ہے، رشتے بھی آتے رہتے ہیں۔

’آپ رشتے کیلیے منع کیوں کرتی ہیں؟‘

اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’کسی کیلیے ’ہاں‘ کرنی ہے اسی لیے ابھی تک منع کر رہی ہوں۔‘

’جس کیلیے آپ ’ہاں‘ کریں گی وہ کیسا ہونا چاہیے؟‘

نیلم منیر نے کہا کہ ’وہ بہت اچھا انسان ہونا چاہیے۔ باعزت ہو، اسے ملک سے محبت ہو، سب کا خیال رکھے اور سب سے اہم اسے اللہ کا خوف ہو۔‘

کچھ روز قبل نیلم منیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے شادی کے سوال پر صحافی کو دو ٹوک جواب دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، ابھی ایسے سوالات نہ کرو۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں