24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ دنوں گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین سے بدسلوکی کی گئی جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل آگیا ہے۔

وزیر دفاع نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی ہوئی، تمام فیملیز کا تقدس مجروح ہوا جس میں شرمندہ ہوں۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اگر عثمان ڈار کی والدہ نے اجازت دی تو میں ان سے ان کے گھر پر جا کر معافی مانگوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں