اشتہار

یو اے ای: لڑکی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنیوالے نوجوان کو کیا سزا ملی؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی فیملی کورٹ نے لڑکی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے نوجوان کو سزا مل گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں ابوظہبی فیملی کورٹ نے لڑکی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے نوجوان پر جرمانہ عائد کیا اور نہ صرف متاثرہ لڑکی کو دو ہزار درہم بطور جرمانہ لڑکے سے دلوائے بلکہ ملزم کو عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک لڑکی نے عدالت سے رجوع کرکے شکایت کی تھی کہ ایک نوجوان نے اس کا ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرکے پاسورڈ تبدیل کردیا ہے اور اب وہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو کنٹرول کر رہا ہے۔

- Advertisement -

لڑکی نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس اقدام سے اسے مالی، اخلاقی اور سماجی نقصان پہنچا ہے، لہذا ملزم کو اسے ایک لاکھ درہم معاوضہ، 12 فیصد منافع اور عدالتی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

ابوظہبی فیملی کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد نوجوان کو حکم دیا کہ وہ لڑکی کو دو ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرکے اس کے علاوہ عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار لڑکی اس سے قبل بھی نوجوان کے خلاف متعلقہ اداروں کے یہاں شکایت درج کرا چکی ہے۔ عدالت مانتی ہے کہ کسی بھی انسان کے سماجی رابطہ وسائل کو ہیک کرنا اور اس کی اجازت کے بغیر سماجی رابطہ وسائل کے پاس ورڈ تبدیل کرنا خلاف قانون ہے۔

سے عدالت نے فیصلے میں نوجوان کو حکم دیا کہ وہ دو ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرے۔ علاوہ ازیں عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں