اشتہار

ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، کل تک پولیس لائن کے اسپتال میں ہی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جی عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی۔

اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ڈاکر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس کے جواب میں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کل تک پولیس لائن کے اسپتال میں ہی رہیں گی، کل تفتیشی افسر ان کا فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرے کیونکہ جب تک ملزم صحت مند نہ ہو اس کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔

فاضل جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں یا صحت مند؟ ان کی میڈکل رپورٹ میں کیا لکھا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ رات کو اسپتال کے ایم ایس نے ان کو ڈسچارج کر دیا تھا۔

جج نے دریافت کیا کہ میڈکل بورڈ کی رپورٹ کہاں ہے؟ جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ سروسز اسپتال سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس لائن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں