اشتہار

کیا بلاول بھٹو سپریم کورٹ کیخلاف دھرنے میں شرکت کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ان کا سپریم کورٹ کیخلاف پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں کارکنوں نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا امکان ہے۔ دھرنے میں پی پی کا وفد پہلے ہی شریک ہے پی پی سینیٹر نثار کھوڑو، سینیٹر وقار مہدی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی دھرنے میں شرکت سے متعلق سینیئر قیادت کی مشاورت تاحال جاری ہے اور سینیئر رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا موقف ہے کہ دھرنے میں پی پی کا وفد نمائندگی کرے لیکن پارٹی کی مرکزی قیادت اس میں شرکت نہ کرے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کے باوجود پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا دے دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکن سپریم کورٹ کے باہر ریڈ زون میں پہنچ گئے اور انتظامیہ وقانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ نہ کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں