اشتہار

عمران خان کا جاں بحق کارکنوں سے متعلق ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہید کارکنوں کی نماز جنازہ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید کارکنوں کی نماز جنازہ سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو جو لوگ شہید ہوئے وہ اپنے حقوق اور پر امن احتجاج کیلئے نکلے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ احتجاج کے لیے نکلنے والے کارکنوں سیدھی گولیاں ماری  گئیں، کئی زخمی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، افسوس یہ ہے کہ اس پر کوئی تحقیقات نہیں کی جا رہیں۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی اپنے لوگوں پر اس طرح گولی چلانے کی اجازت نہیں دیتا، فرانس میں مظاہرین پولیس پر  پٹرول بم پھینکتے ہیں لیکن گولی نہیں چلتی کیونکہ وہ آزاد ملک ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو پیغام میں مزید لکھا کہ  آج بعد نماز مغرب ان شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ زمان پارک میں ادا کرینگے، سب نے آج اپنے شہدا کیلئے مغرب کے بعد یہاں جمع ہونا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں