اشتہار

نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آتش زدگی کے باعث دس افراد جھلس کر ہلاک اور 30 لاپتا ہو گئے ہیں۔

آگ 4 منزلہ ہاسٹل کی بالائی منزل میں لگی، ریسکیو اہلکار 52 افراد کو ہاسٹل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے، فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیوں اور درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جب کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سیکیورٹی حکام آگ جان بوجھ کر لگائی جانے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ کیویز وزیر اعظم کرس ہاپکنز نے حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے فائر فائٹڑز کی کاوشوں کو سراہا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک شخص نے شعلوں سے بچنے کے لیے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں