اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک کا اقتصادی پہیہ رکنے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے بھی صورتحال غیر یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے موجودہ حالات میں معاشی سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ کھپت کم ہونے کے باعث تیل کے درآمدی ملک نے تیل باہر بھیجنا شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

petroleum products

ذرائع کے مطابق اپریل میں پاکستان سے ایک لاکھ64ہزار ٹن تیل برآمد کیا گیا، 2017کے بعد سے تیل برآمد کرنے کی یہ بڑی مقدار ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران تیل درآمد نہیں کیا گیا۔

انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر آئل امپورٹس میں22 فیصد کمی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ایل این جی کی درآمدات میں11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی سرگرمیاں محدود ہونے سے اسمگل شدہ تیل کی فروخت سے سیل میں نمایاں کمی آئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے غیریقینی صورتحال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں