بھارت میں لُٹیروں نے راہ چلتی خاتون کےگلے سے سونے کا چین چھینتے ہوئے اسے چند سکینڈ گھسیٹ کر لے گئے۔
یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں ایک چین چھیننے کی کوشش میں ڈاکوؤں نے عورت کی جان خطرے میں ڈال دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہ چلتی خاتون کے پیچھے سے ایک کار آتی ہے، دیکھتے ہی دیکھتے کھڑکی سے ایک ڈاکو باہر کی جانب نکلتا ہے اور خاتون کے گلے میں موجود چین کو چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک ڈاکو چین کھینچتا ہے تو کار کی رفتار بڑھ جاتی ہے اسی دوران خاتون چند سکینڈ گاڑی کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے آگے جاتی ہے۔
تاہم متاثرہ خاتون کے رویے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لُیٹروں کو جو چاہیے تھا وہ مل گیا، یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
فوٹیج کو قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ غائب تھی جس کی وجہ سے پولیس کے لیے چوروں کو پکڑنا مشکل ہو گیا تھا۔