16.6 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

بھارتی فوج نے نادانستہ سرحد عبور کرنیوالوں کا ماورائے عدالت قتل شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نادانستہ بارڈر پار کرنے والے کشمیری اور پاکستانی شہری آئے روز بھارتی بربریت کا شکار ہونے لگے جبکہ ان کا ماورائے عدالت قتل شروع کر دیا گیا۔

ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم کیا جبکہ دوسری طرف بارڈر بیلٹ پر بھی سفاکیت کی نئی مثالیں قائم کر دی گئیں۔ بارڈر بیلٹ پر بھی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

آزاد کشمیر کی 55 سالہ پروین فاطمہ جڑی بوٹیوں کی تلاش میں نادانستہ سرحد عبور کر گئی تھیں جنہیں بھارتی فوج نے بے دردی سے قتل کر دیا۔

- Advertisement -

عمر کوٹ کے 2 پاکستانی شہری غلطی سے زیرو لائن پہنچے تو بھارتی فوج نے انہیں قتل کر دیا۔ 65 سالہ رمضان اور 20 سالہ شہاب الدین کو حال ہی میں بھارتی فوج نے قتل کیا۔

پاکستانی حکام نے شہدا کی واپسی کا مطالبہ کیا مگر بھارتی فورسز نے اس میں بھی تاخیر کی۔ بے گناہ شہریوں کا قتل اور لاشوں کی واپسی میں تاخیر غیر انسانی و غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہری راجو سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ پاکستان نے راجو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

کیا مودی سرکار اور بھارتی فورسز اپنی ہٹ دھرمی کی روش کبھی بدل پائے گی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں