ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ٹھن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا، جس میں آئندہ دو روز میں مالی معاملات، تعیناتیوں اور ریجنل انتخابات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ٹھن گئی، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایک اور مراسلہ بھیج دیا۔

نئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دوروزمیں رپورٹ وزارت کوجمع کرائی جائے،رپورٹ نہ دی تومعاملہ اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزات بین الصوبائی رابطہ نے بیس اپریل کومینجمنٹ کمیٹی سےچارماہ کی رپورٹ مانگی تھی، جس میں مالی معاملات،تعیناتیوں اورریجنل انتخابات کی تفصیل طلب کی گئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوٹس میں دی گئی سات روز کی مہلت گزرجانے کے باجود رپورٹ وزارت کونہیں بھیجی۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں