اشتہار

عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسند مہم واٹس ایپ گروپس پر بھی چلانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسند مہم واٹس ایپ گروپس پر چلانے کا انکشاف ہوا، پولیس نے منصوبہ بندی کرنے والے159 واٹس ایپ گروپس ٹریک کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرپسند مہم واٹس ایپ گروپس میں بھی چلائی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرنے والے159 واٹس ایپ گروپس ٹریک کرلیےگئے، واٹس ایپ گروپس میں موبائل نمبروں کے ریکارڈ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

شرپسند عناصر واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے اشتعال انگیزی کیلئے اکساتے رہے، اشتعال پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انیسہ فاطمہ،جنید راجپوت،عثمان جٹ،اویس علی نامی واٹس ایپ گروپس کےارکان کوٹریک کیاگیا، اس کے علاوہ فہیم خان، خواجہ شفقت اور طارق علی کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ٹریک کیے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ لاہور کی مقامی قیادت کے واٹس ایپ میسجز اور روابط کا جائزہ بھی کیا جارہا ہے، واٹس ایپ گروپ بناکر اشتعال پھیلانے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے حوالے کیے گئے ملزمان کے موبائل کی فرانزک سے کروائی جاری ہے اور ملزمان کے ساتھ رابطوں میں رہنے والے افراد کی گفتگو کا جائزہ لیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں