9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع کردی گئی، ایوان میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان تھے ، جس میں سے4 منحرف ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگراں حکومت کے قیام میں پی ٹی آئی کا کردار ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر ہٹانے کے لئے بھاگ ڈور شروع کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کےلئے لابنگ شروع ہوگئی ہے ، ایم کیو ایم نے مؤقف میں کہا ہے کہ خاتون رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بناکر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب جی ڈی اے نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اقلیتی یا خاتون رکن اسمبلی کو ہم بھی اپوزیشن لیڈر بنا سکتے ہیں، ہم نے ایم کیو ایم کوسینیٹ میں ووٹ دیا جس کی وجہ سےٹیکنوکریٹ نشست جیتی۔

جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کو پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہمارا احسان اتارا جائے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے موجودہ اپوزیشن لیڈرکو آئینی طریقے سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

ایوان میں پی ٹی آئی کے 30ارکان تھے ،4 منحرف ہوچکے اور اب 26 کی حمایت ہے جبکہ ایم کیو ایم کے پاس 21 اور جی ڈی اے کے پاس 14 ارکان ہیں۔

ذرایع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر نگراں حکومت کا چناؤ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں