اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے انہیں نیا عبوری وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا ہے اس سے قبل وہ نائنب وزیراعظم برائے سیاسی امور کے عہدے پر فائز تھے۔

رپورٹ کے مطابق مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب عارضی طور پر سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن کو خرابی صحت کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گزشتہ اپریل میں تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے فیصلے حکومت پر اس کے کنٹرول کو سخت کرنے، میڈیا پر کنٹرول کو آسان بنانے اور تحریک کے سربراہ کے عہدوں کا اعلان آسان طریقے سے کرنے کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا کو منظم کرنے کے نئے اقدامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں