ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی والے تیار ہوجائیں : دن میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے رات کے بعد دن میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا، اب شہر میں روزانہ دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک گیس بند کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بارپھر گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ، شہر کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہونے لگی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے بتایا کہ دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے،،جس کے باعث گیس بندش میں اضافہ کیا گیا ہے ، اب روزانہ دوپہر دو سے پانچ بجے تک بھی گیس بند رہے گی۔

- Advertisement -

شہر قائد میں پہلے ہی رات گیارہ سے صبح سات بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہری مجموعی طور پر گیارہ گھنٹے تک گیس کی فراہمی سے محروم رہیں گے۔

کئی علاقوں سے گیس پریشرمیں کمی کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں ، گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث گھریلو خواتین،، ہوٹل اور پکوان ہاؤس کے مالکان سمیت دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے معاملے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے کے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔

دن کے اوقات میں گیس کی بندش کسی صورت برداشت نہیں جائے گی، سوئی سدرن حکام فوری طور پر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں