بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

فلم فیسٹیول میں اروشی روٹیلا کیساتھ انوکھا واقعہ پیش آگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ اروشی روٹیلا فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں پیش آئے ایک دلچسپ واقعے کی وجہ سے سرخیوں میں آگئیں۔

کانز فلم فیسٹیول پچھلے کچھ دنوں سے جاری ہے جس میں دنیا بھر سے فلمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ بالی وڈ کی متعدد اداکاراؤں نے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

فیسٹیول میں اروشی روٹیلا منفرد لباس کی وجہ سے ہر کسی کی توجہ مرکز بنی رہیں۔ انہوں نے اس موقع کیلیے نارنجی رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا۔

فرانسیسی فوٹوگرافرز انہیں کافی دیر تک معروف اداکارہ ایشوریا رائے سمجھتے رہے۔ ایک موقع پر فوٹوگرافرز نے انہیں ’ایشوریا‘ کہہ کر پکارا تو وہ پلٹ کر مسکرائیں اور ہوائی بوسہ دیا۔

دو روز قبل اروشی روٹیلا نے اسی فلم فیسٹیول میں انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ ’آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔‘

فیسٹیول میں اداکارہ ایشا گوپتا اور سارہ علی خان کو بھی خوبصورت لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں