اشتہار

ایلون مسک نے ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بلیو ٹک صارفین کو خوشخبری سنا دی۔

ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کی ملکیت لی ہے وہ اس میں کئی اہم تبدیلیاں لائے ہیں جن میں سے کچھ کو پذیرائی ملی تو کئی پر صارفین نے کڑی تنقید اور اسے مسترد بھی کیا۔

حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے پھر انہوں نے کئی سالوں سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے احکامات بھی دیے تھے۔

- Advertisement -

اب ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’بلیو ٹک صارفین اب ٹوئٹر پر دو گھنٹے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

خیال رہےکہ اس سے قبل ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر ایک گھنٹےکی ویڈیو اپلوڈکرسکتے تھے اور ویڈیو کا سائز 2 جی بی تھا جو اب 8 جی بی تک کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے نئی خبر دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بہت جلد اس پلیٹ فارم سے آپ کے ہینڈل سے کسی کو بھی وائس اور ویڈیو چیٹ ہو سکے گی اور صارف فون نمبر دیے بغیر دنیا میں کہیں بھی بات چیت کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا میٹا کی جانب سے چلائی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوئٹر کا میسجنگ فیچر، مسینجر، سگنل، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی مفت سروسز کا مقابلہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں