بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

طیارہ حادثے کے شکار 4 بچے 17 دن بعد زندہ مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا میں طیارہ حادثے کے شکار چار لاپتا بچے 17 دن بعد زندہ مل گئے جن کی عمریں گیارہ ماہ سے 13 سال بتائی گئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے جنوبی جنگلات میں سو کے قریب فوجی اہلکاروں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

تلاش کے دوران بچوں کی موجودگی کے شواہد ملے جس کے بعد تلاش کا کام تیز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

خوش قسمت بچے یکم مئی کو تباہ ہونے والے جہاز میں سوار تھے، حادثے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کی ماں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کولمبین صدر نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد ہم نے طیارے کے حادثے کے بعد گم ہو جانے والے چاروں بچوں کو زندہ ڈھونڈ لیا ہے۔

حادثے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ بچے حادثے کے بعد طیارے سے باہر نکل کر مدد کی تلاش میں جنگل کے اندر چلے گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے جنگل کی تلاش کے دوران پھلوں کے ٹکڑے دریافت کیے تھے جو ان بچوں کھا کر پھینکے تھے، جبکہ بچوں کی جانب سے تیار کی جانے والی عارضی پناہ گاہوں کو بھی دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں