اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ایشیا کپ کا میزبان پاکستان، مگر وینیو بن گیا امتحان

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ رواں برس اگست ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم پی سی بی کے نئے ہائبرڈ ماڈل پر بھارت کے ٹال مٹول کے باعث اب تک وینیو کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ رواں برس اگست ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت ایونٹ کے لیے پاکستان آنے سے انکاری ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس میں تمام ٹیمیں ایونٹ کا پہلے مرحلے کے میچز کھیلنے پاکستان آئیں گی جب کہ اگلے مرحلے کے میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

تاہم پی سی بی کے نئے ہائبرڈ ماڈل پر بھی بھارت کا ٹال مٹول جاری ہے جس کے باعث ایشیا کپ کب اور کہاں ہوگا؟ ایشین کرکٹ کونسل تاحال یہ فیصلہ نہیں کرسکی ہے جب کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش جنہوں نے پہلے ہائبرڈ ماڈل پر رضا مندی ظاہر کر دی تھی اب بنگلہ دیش نے یو اے ای کے گرم موسم کو جواز بنانا شروع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے 2 مرحلوں میں میچ کرانے کا نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کیے جانے کے باوجود بھارت کی آنا کاریوں کے باعث اب سری لنکا ایشیا کپ کے انعقاد کیلیے فیورٹ بن گیا ہے جب کہ پاکستان بھی اپنے خدشات سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر چکا ہے۔

گیند اب ایشین کرکٹ کونسل کے کورٹ میں ہے اور تمام ممبران کے متفق ہونے کے بعد ہی ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں